پی ایم سی کا اے لیول کے امیدواروں اور میڈیکل کالجوں کے لیے نئے قواعد کا اعلان
پی ایم سی کا اے لیول کے امیدواروں اور میڈیکل کالجوں کے لیے نئے قواعد کا اعلان
پاکستان میڈیکل کمیشن نے چند اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے جن میں ایکریڈیشن اسٹینڈرڈز، میرٹ کیلکولیشن، نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن اور فروری 2022 میں متوقع نتائج والے اے لیول کے طلبا کے لیے اسپیشل پروویژنز شامل ہیں۔
یہ فیصلے نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کے اتوار کے روز ہونے والے ایک اجلاس میں سامنے آئے ہیں اور یہ فیصلے نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کی سفارشات کے بعد کیے گئے ہیں۔
بورڈ نے پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات کو ہفتے میں 80 گھنٹے طے کرنے کی بھی سفارش کی، تاہم یہ امر مطالعہ کے مختلف شعبوں سے مشروط ہے۔
نئے معیارات کے حصول کے لیے کونسل نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے لیے ایک مرحلہ وار نقطہ نظر کی منظوری دی، جس میں ان کو بہتری کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔
یہ انسپیکشنز انڈرگریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے 2019 کے توسیعی معیار کے مطابق کی جائیں گی۔
پی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک محفوظ پریکٹیشنر کی حیثیت سے کسی امیدوار کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے انہیں نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن سے گزرنا ہوگا۔ پی ایم سی نے کونسل سے بھی کہا ہے کہ وہ نمونے کے طور پر ایک سیمپل این ایل ای امتحان 10 دن کے اندر آن لائن دستیاب کرے۔
فروری 2022 میں متوقع نتائج کے حامل امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کونسل نے 10 جنوری 2022 سے 10 فروری 2022 تک خصوصی ونڈو کی منظوری دی ہے۔
مخصوص طریقہ کار کو پی ایم سی میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈرگریجویٹ ایجوکیشن (داخلہ، نصاب، اور طرز عمل) ضابطہ2021 کے ضمیمہ کے طور پر مطلع کیا جائے گا جبکہ این ایل ای کے طریقہ کار کو پی ایم سی میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈرگریجویٹ ایجوکیشن (داخلہ، نصاب اور طرز عمل) ضابطہ2021 کے علاوہ بھی مطلع کیا جائے گا۔