رجسٹرڈ اسٹوڈنٹس 29 نومبر کو امتحانات میں بیٹھ سکتے ہیں، پی ایم سی
رجسٹرڈ اسٹوڈنٹس 29 نومبر کو امتحانات میں بیٹھ سکتے ہیں، پی ایم سی
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے لیے 6 نومبر سے پہلے داخلہ لینے والے طلباء کو اب 29 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن طلبا نے 15 نومبر کے ٹیسٹ سے قبل داخلہ لیا ہے اور انہیں داخلہ کارڈ اور رول نمبر سلپ دیئے گئے ہیں وہ اگلے امتحان میں بیٹھنے کے اہل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزرات تعلیم کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم سی 11 نومبر کو ایم ڈی کیٹ کیس میں جاری سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل پیرا ہے۔ تمام درخواست دہندگان جنہوں نے پی ایم سی میں درخواست دی تھی اور ان کے درخواست فارم کو کٹ آف ڈیٹ سے پہلے ہی قبول کرلیا گیا تھا، انہیں اسی رجسٹریشن کے ساتھ ایم ڈی کیٹ میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
امیدواروں کو ٹیسٹ میں شامل ہونے کا حکم دینے سے قبل ہائیکورٹ نے داخلہ امتحان منسوخ کردیا تھا اور پی ایم سی کو تعلیمی بورڈ اور تشخیصی اتھارٹی تشکیل دینے اور ایم ڈی کیٹ کے نصاب کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے زور دے کر کہا تھا کہ "ایم ڈی کیٹ نہیں کرایا جاسکتا" کیونکہ نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کو پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 کے تحت قائم نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
سندھ ہائی کورٹ نے بھی جاری کردہ نصاب کے بارے میں پی ایم سی کے فیصلے کی مخالفت کی جس میں اس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ طلباء کو نصاب سے باہر کا کوئی سوال نہیں دیا جائے گا اور اگر امتحان میں ایسا کوئی سوال آئے تو اس کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ تاہم طلبا کا کہنا ہے کہ اس سے "تمام درخواست دہندگان کے ذہنوں میں غیر یقینی اور سنگین الجھن پیدا ہوئی ہے" اور اس عمل کو ناانصافی قرار دیا گیا ہے۔