پی ایم سی نے 2022 کے لیے داخلے کا اعلان کر دیا

پی ایم سی نے 2022 کے لیے داخلے کا اعلان کر دیا

پی ایم سی نے 2022 کے لیے داخلے کا اعلان کر دیا

 پاکستان میڈیکل کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ایم سی نے 2022 کے تعلیمی سال کے لیے نجی ورسرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔

میڈیکل باڈی کے مطابق متعلقہ کالجوں کی ویب سائٹس پر بھی داخلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

سرکاری کالجوں میں داخلہ:

سرکاری کالجوں میں میڈیکل و ڈینٹل انڈر گریجویٹ پروگراموں میں درخواست دینے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو درج ذیل ٹیبل میں درج داخلہ دفاتر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھئے: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سیمسٹر فیس 50 فیصد تک کم کر دی

صوبہ: فیڈرل، آئی سی ٹی

داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں: شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی۔

صوبہ: سندھ۔

داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی۔

صوبہ: پنجاب۔

داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز۔

صوبہ: بلوچستان۔

داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز۔

صوبہ: خیبرپختونخوا۔

داخلہ دینے والی یونیورسٹیاں: خیبر میڈیکل یونیورسٹی۔

نجی کالجوں میں داخلہ:

مزید پڑھئے: ایم ڈی کیٹ میں داخلے کے نئے معیار نے ایک اور بحث چھیڑ دی

بیان کے مطابق جو طلباء پرائیویٹ کالجوں میں میڈیکل اور ڈینٹل انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ نجی کالجوں اور ان سے وابستہ یونیورسٹیوں سے متعلقہ حکام سے براہ راست رابطہ کریں۔

پی ایم سی نے بتایا کہ طلباء کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ذریعے نمس  

 سے وابستہ تمام نجی کالجوں کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

بیان کے مطابق پی ایم سی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پی ایم سی سرکاری اور نجی کالجوں میں داخلے سے متعلق کوئی آپریشن نہیں سنبھالتا۔ داخلے کا عمل ادارے کے آفیشل طریقہ کار کے مطابق ہی ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو