پی ایم سی نے کالجوں میں داخلے کے معیار کا اعلان کردیا

پی ایم سی نے کالجوں میں داخلے کے معیار کا اعلان کردیا

پی ایم سی نے کالجوں میں داخلے کے معیار کا اعلان کردیا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

کمیشن نے اپنے اعلان میں ملک بھر میں واقع نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہش مند طالب علموں کے لیے اہلیت کی ضروریات، میرٹ، چھوٹ اور لازمی کاغذی کارروائی کا ایک خاکہ پیش کیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ چھوٹ:

صرف سال 2021 کے لیے، جن طلبا نے پاکستان سے باہر 12 سال کی تعلیم مکمل کی ہے وہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  کے داخلہ امتحان (ایم ڈی کیٹ) کے اہل نہیں ہوں گے، اس کے بجائے ان طلباء کو ایس اے ٹی دوم کے ہر مضمون میں کم سے کم 480 اسکورز کی ضرورت ہوگی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی طلباء کے پاس حیاتیات (بائیولوجی) کے اسکورز کم از کم 40 فیصد، کیمسٹری کے35 فیصد، طبیعیات (فزکس) اور ریاضی کے 25 فیصد ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات: پنجاب میں 25 دسمبر سے اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

چونکہ کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ایس اے ٹی اول کا امتحان دنیا میں اور کہیں نہیں لیا گیا تھا لہٰذا انگریزی میڈیم اسکول میں پڑھنے والے طلباء کو انگلش گریڈز لگانے سے بھی خارج کردیا جائے گا۔

اہلیت کا معیار:

اس سال نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے اہل ہونے کے لیے طلبا کو مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

ایف ایس سی، ایچ ایس ایس سی یا اے لیولز میں پینسٹھ فیصد یا آئی بی سی سی سرٹیفکیٹ کے برابر مارکس۔

ایم ڈی کیٹ  یا ایس اے ٹی دوم میں ساٹھ فیصد یا اس سے زیادہ مارکس۔

ایس اے ٹی دوم (صرف بین الاقوامی امیدواروں کے لیے) ہر مضمون میں ساٹھ فیصد یا اس سے زیادہ مارکس۔

مزید پڑھیں: اگلے ماہ اسکول کھلنے کا کوئی امکان نہیں، سعید غنی

پی ایم سی کے بیان کے مطابق جو درخواستیں درج بالا شرائط پر پوری نہیں اترتی، انہیں قابلِ توجہ نہیں سمجھا جائے گا۔ 

پی ایم سی نے واضح کیا ہے کہ داخلے صرف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اور بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کے لیے کوئی علیحدہ کوٹہ نہیں ہوگا۔

 قابلیت:

پی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ درخواست گزاروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر درج ذیل عمل کی پیروی کے بعد ذیل میں دیئے گئے ویٹ ایج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایف ایس سی میں تیس فیصد مارکس یا اے لیولز اور آئی بی سی سی کے مساوی سرٹیفکیٹ۔

ایم ڈی کیٹ یا ایس اے ٹی دوم میں پچاس فیصد مارکس۔

انٹرویو، بیس فیصد۔

متعلقہ انسٹی ٹیوٹ ہر درخواست دہندہ کے انٹرویو اسکور کو اپنے ایف ایس سی، ایم ڈی کیٹ مجموعی طور پر پی ایم سی کے ذریعہ مختص کرے گا اور اس کے مجموعی میرٹ اسکور کو حتمی شکل دے گا۔

 مطلوبہ دستاویزات:

تمام امیدواروں کو مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔

  • تصویر۔
  • قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ۔
    • ایف ایس سی، ایچ ایس ایس سی، اے لیول کے مساوی سرٹیفکیٹ۔
  • ایس اے ٹی دوم کی دستاویزات (اگر اس بنیاد پر درخواست دے رہے ہیں)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو