پشاور یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ
پشاور یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ
پشاور: پشاور یونیورسٹی نے فزیکل امتحان منسوخ کر تے ہوئے یونیورسٹی کھلنے تک آن لائن امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں: وزارت تعلیم نے پاکستانی طلبا کے لیے تمام اسکالر شپس کے ویب لنکس شیئر کردیئے
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی نے فیزیکل امتحانات منسوخ کردئے جبکہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے کھلنے تک آن لائن امتحانات کے انعقاد کی ایجازت دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق یونیورسی کھلنے اور پڑھائی کے بعد اگر طلبہ مطمئن ہوں تو فیزیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا تاہم اگر طلبہ آن لائن پڑھائی سے مطمئن نہ ہوئے تو یونیورسٹی کھلنے کے بعد دوبارہ پڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پچھلی حکومتوں نے بے کار تعلیمی منصوبوں پر پیسہ ضائع کیا، مراد راس
واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کے طلبہ کی جانب سے فزیکل امتحان کے انعقاد کے خلاف وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور طلبہ کا مطالبہ تھا کہ کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں۔