وزارت تعلیم نے پاکستانی طلبا کے لیے تمام اسکالر شپس کے ویب لنکس شیئر کردیئے

وزارت تعلیم نے پاکستانی طلبا کے لیے تمام اسکالر شپس کے ویب لنکس شیئر کردیئے

وزارت تعلیم نے پاکستانی طلبا کے لیے تمام اسکالر شپس کے ویب لنکس شیئر کردیئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر وزارت تعلیم نے آن لائن لنکس شیئر کیے ہیں جن میں پاکستانی طلبا کے لیے دستیاب تمام قومی اور غیر ملکی وظائف کی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر فراہم کیں۔ شفقت محمود کے مطابق یہ اقدام مقامی اور بین الاقوامی اسکالرشپس کی تلاش میں طلبہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

اگر مختلف ڈونر تنظیمیں ایک ہی پروگرام کے لیے کئی اسکالرشپس پیش کرتی ہیں تو اس صورت میں طلباء کو اب زیادہ اپنے لیے مناسب انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: پچھلی حکومتوں نے بے کار تعلیمی منصوبوں پر پیسہ ضائع کیا، مراد راس

اس اقدام سے طلباء کے لیے ان کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت ہوگی کیونکہ انہیں مناسب اسکالرشپس کی تلاش کے لیے اب متعدد ویب سائٹس تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ اقدام طلبا کو ایک ہی پلیٹ فارم پر درست اور قابل قدر معلومات فراہم کرے گا۔

تمام وظائف تلاش کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو