پچھلی حکومتوں نے بے کار تعلیمی منصوبوں پر پیسہ ضائع کیا، مراد راس
پچھلی حکومتوں نے بے کار تعلیمی منصوبوں پر پیسہ ضائع کیا، مراد راس
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بدھ کے روز کہا کہ زیادہ سے زیادہ نتائج کے حصول کے لیے تعلیم کے شعبے میں خرچ کرنے کے لیے فنڈز کا ایک ہدف بنایا جانا چاہیے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے آئندہ اقدامات کے بارے میں پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت سے ملاقات کے بعد صوبائی وزیر نے ٹوئیٹر سے رجوع کیا اور کہا کہ شعبہ تعلیم سے زیادہ سے زیادہ نتائج اور فوائد حاصل کرنے کے لیے فنڈز کو ٹارگٹ کرنا ہوگا، اس کے برعکس پچھلی حکومتوں نے کم سے کم نتائج کے ساتھ بیکار منصوبوں پر رقم خرچ کی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی، جون میں ہوں گے
اس سے پہلے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے لاہور چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تعلیم کے شعبے میں کیے گیے اقدامات کی تعریف کی۔
گذشتہ ہفتے محکمہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ صحت نے پنجاب کے 3 اضلاع میں 600،000 سے زیادہ بچوں کی آنکھوں کے معائنے کے لیے فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس طرح کے مسئلے کی نشاندہی ہمارے بچوں اور اساتذہ کی تربیت اور فلاح و بہبود کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔