پنجاب یونیورسٹی نے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے بدھ کے روز آرٹس اینڈ سائنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری اور خصوصی زمرہ میں سالانہ امتحانات میں داخلے کے لیے جمع کرانے کے فارموں کا شیڈول جاری کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا صوبائی حکومت کو گریڈ 17 اور 18 کے لیکچررز کو ترقی دینے کا حکم

انتظامیہ کے مطابق آرٹس، سائنس اور خصوصی زمرے (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فام ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس اور اضافی مضامین) میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ نارمل فیس کے ساتھ 29 جنوری ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیس جنوری سے 10 فروری تک داخلے کے لیے درخواست دینے والے طلباء کو ڈبل فیس جمع کرانی ہوگی۔

یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے کہ سماعت سے محروم طلبہ کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگری کی مد میں رواں سال کے سالانہ امتحانات کے لیے آن لائن فارموں کی وصولی کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو