وفاقی وزرات تعلیم کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز
وفاقی وزرات تعلیم کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز
وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں کو تجاویز ارسال کیں جن پر زور دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اس لیے 24 نومبر سے 31 جنوری 2021 تک پرائمری اسکول بند کردیئے جائیں۔
وزارت تعلیم نے سفارش کی ہے کہ پرائمری اسکول 24 نومبر سے بند کیے جائیں جبکہ سیکنڈری اسکولز 2 دسمبر سے بند کردیئے جائیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ 23 نومبر کو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
یہ تجویز سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس سال اسکول کے بچوں کو موسم سرما کی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کو اس سال اوسط سے زیادہ چھٹیاں دی گئیں۔ اس لیے ابھی سردیوں کی چھٹیوں کا کوئی سوال نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر کے آخر میں ہونے والی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کانفرنس میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، اسکولز بند کرنے کا مطالبہ
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ذیر صدارت وزرائے تعلیم کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا تاکہ این سی او سی کی جانب سے موسم سرما کی جلد اور طویل تعطیلات کے اعلان کی تجویز پر فیصلہ کریں۔ چونکہ اس معاملے میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا اس لیے اس معاملے پر فیصلہ اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔