کورونا کے کیسز کے باعث اسلام آباد کا ایک اور کالج سیل
کورونا کے کیسز کے باعث اسلام آباد کا ایک اور کالج سیل
فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے جس کے بعد کالج کوبند کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے، جس کے بعد انتظامیہ نے ایک ہفتے کیلئے کالج کوبند کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 25 اکتوبر سے اسکولوں کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبرتک تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبہ کوگھرپررہ کرکورونا ایس اوپیزپرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا اساتذہ کے لیے پیریڈوٹ ریسرچ پروگرام فنڈ دینے کا اعلان
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 702 ہوگئی۔