والدین 18 جنوری سے اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجیں، مراد راس

والدین 18 جنوری سے اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجیں، مراد راس

والدین 18 جنوری سے اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجیں، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے منگل کے روز کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجنا چاہیے کیونکہ کووڈ نائنٹین پھیلنے اور لاک ڈاؤن کے باعث انہیں کافی تعلیمی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 2020 کا پورا سال طلباء گھر پر ہی رہے ہیں اور اس وجہ سے یہ ضروری ہے کہ انہیں اسکولوں میں واپس بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کی طرح اسی روش کی پیروی کریں گے، یعنی اگر پیر کو 50 فیصد طلبہ اسکول آئیں گے تو منگل کو انہیں ریسٹ ملے گا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کے اسکولوں میں اندراج کی شرح بڑھانے کے لیے احساس پروگرام کو تیز کرنے کا منصوبہ

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جس طرح اسکول ایس او پیز کو نافذ کررہے ہیں اس طرح کہیں اور عمل نہیں ہورہا۔

انہوں نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا میری والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بغیر ماسک کے اسکول نہ بھیجیں اور اگر بچہ بیمار ہے، اسے کھانسی، فلو یا بخار ہے، تو بچے کو اسکول نہیں بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم اسکولوں میں ایس او پیز کے تمام رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے باہمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت، نجی انسٹی ٹیوٹس اور والدین مل کر اس پر کام کریں بصورت دیگر ہم کامیابی حاصل نہیں کرپائیں گے۔

ڈاکٹر راس کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے باقاعدہ امتحانات مئی میں شروع ہوں گے جبکہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال طلباء کو گرمیوں کی مختصر چھٹیاں ملیں گی تاکہ پچھلے سال ہونے والے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی یو نے 70 ہزار اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتی کو مسترد کردیا

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 4 جنوری کو وفاقی وزارت نے 18 جنوری سے تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو