پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 11 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 11 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا 11 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان

آل پاکستان پرایئویٹ اسکول نے پیر کے روز اعلان میں کہا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھول دئیے جایئں گے۔

فیڈریشن کی جانب سے یہ فیصلہ حکومتی فیصلے کہ چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں آل صوبائی وزرا تعلیم کی مشاورتی اجلاس میں 18 جنوری سے اسکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے پرایئویٹ اسکول فیڈریشن کہ صدر کاشف مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر ملک میں آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بڑے بڑے اجتماعات کیے گئے جس کی وجہ سے پورے ملک میں وائرس پھیلنے کی شرح بڑھی۔ انکا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں پورا لاک ڈاون نہیں کیا گیا بلکہ اسمارٹ لاک ڈاون کی زریعے وائرس کو کنٹرول کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارا سال یکساں تعلیمی نصاب کہ چکر میں طلبا کا بہت قیمتی وقت ضایع ہوا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اس لیے بند کیے گئے کیونکہ حکومت کہ پاس اب تک نئے تعلیمی نصاب کی کتابیں موجود نہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ 70 ملین اساتذہ لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسکول11 جنوری کو کھول دئیے جائیں گے جسکے بعد کالج اور یونیورسٹیز بھی کھول دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے ریسرچ ایوارڈ 2021 کے لئے درخواستیں کھول دیں

انہوں نے کیا کہ آن لائن تعلیم صرف ایک دھوکا ہے اور اگر اسکول کھولنے کی مخالفت یا اس ضمن میں گرفتاریاں کی گئیں تو اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے۔

اے پی پی ایس ایف کہ صدر پرویز ہارون نے یہ بھی کہا کہ نیا تعلیمی سال اپریل میں اور امتحانات مارچ میں ہی لیئے جائیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو