جناح اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کے لیے امریکی لاریٹ ایوارڈ

جناح اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کے لیے امریکی لاریٹ ایوارڈ

جناح اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کے لیے امریکی لاریٹ ایوارڈ

  جناح اسپتال کی ڈاکٹر تسنیم احسن کو امریکا کی اینڈوکرائن سوسائٹی کی جانب سے لاریٹ ایوارڈ برائے 2023 سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ پوری دنیا میں انڈوکرائین محققین اور معالجین کی کامیابی پر دیا جاتا ہے اور ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن پہلی پاکستانی ہیں جنہیں ان کی شاندار خدمات پر یہ اعزاز حاصل ہوا۔

اس ایوارڈ کے لیے رواں برس پوری دنیا میں سے صرف 12 طبی محققین (میڈیکل ریسرچرز) اور معالجین کو چنا گیا تھا جن میں سے ایک جے پی ایم سی کی پروفیسر ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن بھی ہیں۔

ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن پہلی پاکستانی ہیں جو”انٹرنیشنل ایکسیلنس ان اینڈوکرائنالوجی“ ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

یہ ایوارڈ ہر سال ان اینڈوکرائنولوجسٹ کو دیا جاتا ہے جس نے ہارمون ہیلتھ ریسرچ، تعلیم، کلینیکل پریکٹس یا انتظامیہ کے لیے پسماندہ وسائل کے حامل جغرافیائی علاقوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔

ڈاکٹر امریتا تسنیم بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج اور ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے پاکستان میں اینڈوکرائنولوجی شعبے کے قیام اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن نے 1993 میں پاکستان کے پہلے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں اینڈو کرائنالوجی کی پہلی مرتبہ پریکٹس شروع کی اور 100 سے زیادہ ٹرینی ڈاکٹرز کو انٹرنل میڈیسن اور اینڈوکرائنولوجی کے شعبے میں تربیت دی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو