ابراہیم حسن مراد کے لیے اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ
ابراہیم حسن مراد کے لیے اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے بدھ کے روز ابراہیم حسن مراد کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ برائے 2022 پیش کیا۔
یہ ایوارڈ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہونے والی ایک رنگارنگ تقریب کے دوران پیش کیا۔
اے پی ایس یو پی کی جانب سے امپیکٹ رینکنگ اور کیو ایس رینکنگ میں پاکستانی اسٹارز کی خدمات کوتسلیم کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تعلیم کے فروغ اور ماہرین تعلیم کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم اور کاوشوں کے نتیجے میں اور بہتر بین الاقوامی درجہ بندی، جیسے کہ امپیکٹ رینکنگ اور کیو ایس رینکنگ کی طرف لے جانے کے نتیجے میں، ابراہیم حسن مراد کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
یو ایم ٹی کے صدر نے اپنے خطاب میں ابراہیم حسن مراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متحرک اور فعال رہنما ہیں جو پاکستان کے بارے میں تحقیق پر مبنی تعلیم اور تعلیمی خدمات کا درجہ بلند کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
تقریب کے منتظمین نے ابراہیم حسن مراد کے پاکستان کے نوجوانوں کو تحقیقی سرگرمیوں میں ملوث کرنے اور اکیڈمک ایکسیلنس کے ذریعے ترقی کے عزم کو نوٹ کیا اور انہیں اس اہم اعزاز کا حقدار قرار دیا۔ ملازمین کی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے اس یونیورسٹی کو ورک پلیس آف دی ایئر ایوارڈ 2020 کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔