اقبال ایوارڈز برائے سال 20-2015 کے فاتح مصنفین کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

اقبال ایوارڈز برائے سال 20-2015 کے فاتح مصنفین کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

اقبال ایوارڈز برائے سال 20-2015 کے فاتح مصنفین کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی اقبال ایوارڈز برائے سال 2020-2015 کی منظوری دے دی، یہ ایوارڈ جیتنے واے مصنفوں میں محمد اکرام چغتائی، ڈاکٹر عبدالخالق اور غوث بخش صابر شامل ہیں۔ 

محمد اکرام چغتائی کو اردو زبان میں “اقبال اور جرمنی ” کے عنوان پر شائع ہونے والی ان کی اقبال شناسی کے حوالے سے اہم کتاب  پر اقبال ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالخالق کو انگریزی زبان میں اقبالیات پر کتاب “علامہ اقبال، خودی اور دیگر تصورات ” پر جبکہ غوث بخش صابر کو بلوچی زبان میں اقبالیات پر اہم کتاب لکھنے پر صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

صدر مملکت نے ایوارڈز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 اے اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962ء کے تحت دی ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت اقبال اکیڈمی پاکستان کے پیٹرن ان چیف (سرپرست اعلیٰ ) ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو