نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اور روایتی فن کی تربیت دینے کی ضرورت ہے

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اور روایتی فن کی تربیت دینے کی ضرورت ہے

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اور روایتی فن کی تربیت دینے کی ضرورت ہے

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے نارکوٹکس کنٹرول شیخ رشید شفیق نے منگل کے روز کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کے آگے بڑھنے کا دور ہے اور ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل آرٹس اور روایتی فنون کی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

وہ منگل کے روز پنجاب آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ گرافک آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے ڈیجیٹل آرٹ کی مدد سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل وقار احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل آرٹ آہستہ آہستہ روایتی آرٹ کی جگہ لے رہا ہے جبکہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔

مزید پرھئے: شفقت محمود آج سکولوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کے بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آرٹ کے شاندار نمونے تخلیق کیے ہیں۔

نمائش میں آرٹس کونسل کی گرافک ڈیزائننگ کلاس کے طلباء نے پاکستان کی خوبصورتی، تاریخ، مشہور شخصیات، ثقافت اور روز مرہ کی زندگی کو ڈیجیٹل آرٹ کی شکل میں پیش کیا۔

اس ایک روزہ نمائش میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 4 اگست 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو