آکسفورڈ یونیورسٹی کا آکسفورڈ پاکستان پروگرام متعارف

آکسفورڈ یونیورسٹی کا آکسفورڈ پاکستان پروگرام متعارف

آکسفورڈ یونیورسٹی کا آکسفورڈ پاکستان پروگرام متعارف

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم اور عوامی سفارتکاری کے حوالے سے ایک نئی صنعت کاری متعارف کرائی گئی ہے۔

برطانیہ کی مشہورِ زمانہ یونیورسٹی کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کا مقصد آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید پڑھئے: ایچ ای سی کا دنیا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز کے لیے ایم ایس، پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس پروگرام میں گریجویٹ طلباء کے لیے اسکالرشپس، پاکستانی فیکلٹی ممبرز کے لیے وزٹنگ فیلوشپ اور پاکستان پر خصوصی لیکچرز شامل ہوں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ او پی پی نے آکسفورڈ یونیورسٹی، لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن کی بھرپور حمایت حاصل کی ہے۔

افتتاحی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ملاقات کے دوران موجود لوگوں سے خطاب کیا۔

مزید پڑھئے: فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

اس پروگرام کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تاجروں اور برطانیہ میں پاکستانی تحریک کے دیگر اہم ارکان نے500،000 پائونڈز سے زائد رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ او پی پی، آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر عدیل ملک، مٹیریل سائنس کے لیکچرر ڈاکٹر طلحہ جے پیرزادہ اور ٹریورس سمتھ کے ٹرینی وکیل ہارون زمان کی فکر کے نتیجے میں تشکیل دیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو