ایچ ای سی کا دنیا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز کے لیے ایم ایس، پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان
ایچ ای سی کا دنیا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز کے لیے ایم ایس، پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اتوار کے روز منتخب شعبوں میں دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کے لیے ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کیا۔
ایچ ای سی نے درج ذیل شعبوں میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ کی پیشکش کی جن میں کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، سافٹ وئیر انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
وزیر اعظم کی نالج اکانومی ٹاسک فورس کے اقدام کے تحت اعلیٰ درجے کی غیر ملکی یونیورسٹیوں میں موسم خزاں 2021 اور موسم بہار/موسم خزاں 2022 کے سیشن کے لیے اسکالرشپس پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھئے: ایچ ای سی کا انڈرگریجویٹ اسکالر شپس کا اعلان
اہلیت کا معیار:
درخواست دہندگان کو پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ہونا چاہئے۔
ایم ایس اسکالرشپس کے لیے امیدوار کا بیچلرز/ماسٹرز (16 سال) - (کمپیوٹر سائنس میں بی ایس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بی ایس/بی ای کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ ایویونکس) جبکہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ایویونکس یا کسی اور متعلقہ فیلڈ میں میں بی ایس/ایم ایس/ایم فل ہونا چاہیے۔
درخواست دہندگان کو پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لیے اپنی آخری ڈگری میں (سالانہ امتحان کے نظام میں) یا سی جی پی اے میں میں 4.0 میں سے 3 اعشاریہ 0 ہونا چاہیے یا 75 فیصد نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن ہونی ضروری ہے۔
ایم ایس اسکالرشپس کی ڈگری میں امیدواروں کے پاس سی جی پی اے میں 60 فیصد نمبر یا 4.0 میں سے دو اعشاریہ پچاس نمبر ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھئے: پشاور ہائی کورٹ: ایم ڈی کیٹ کے نتائج غیر قانونی قرار دینے کی درخواست منظور
امیدوار کے تعلیمی کیریئر میں زیادہ سے زیادہ دو بار سیکنڈ ڈویژن قابل قبول ہے مگر تھرڈ ڈویژن قبول نہیں کی جائے گی۔
ایم ایس اسکالرشپ کے لیے ڈیڈ لائن تک امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال ہونی چاہیے جبکہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے ڈیڈ لائن تک امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال ہونی چاہیے۔
امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ درخواست کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری قابلیت حاصل کر لی ہو۔ جو امیدوار دوسری بار اسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ تمام اسکالرشپس وفاقی حکومت کی کوٹہ پالیسی کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ امیدواروں کو ان کے ایچ ای سی کے ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ اسکور کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔