صوابی میں آن لائن ٹیچنگ ورکشاپ کا انعقاد
صوابی میں آن لائن ٹیچنگ ورکشاپ کا انعقاد
منگل کے روز صوابی ویمن یونیورسٹی میں انتظامیہ نے اپنی فیکلٹی کے لیے آن لائن تدریسی طریقہ کار سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
صوابی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ تعلیمی شعبے کا مستقبل آن لائن سیکھنے میں پنہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ آن لائن سیکھنے کے طریقہ کار میں مہارت پیدا کیے بغیر اپنی تعلیمی رینکنگ کو برقرار نہیں رکھ سکتا ہے۔
صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا اچانک دورہ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول سیل کرادیئے
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے انہیں آن لائن سیکھنے اور تدریسی میکنزم تیار کرنے کے قابل بنایا ہے۔ موجودہ وقت میں آن لائن تدریس اور سیکھنے کے لیے اساتذہ اور طلباء کے لیے تربیتی سیشنز کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔
بی آئی ایس ای پنجاب سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائیگا
ڈاکٹر شاہانہ کاظمی نے مزید کہا کہ صوابی ویمن یونیورسٹی نے آن لائن سیکھنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا ایک طریقہ کار تیار کیا ہے اور اب وہ کیمپس اور آن لائن دونوں طرح کی کلاسز کے لیے اپنا کیمپس کھول رہے ہیں۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 17 ستمبر 2020 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)