ایچ ای سی: ڈگری ایکویلنس سرٹیفکیٹس کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز
ایچ ای سی: ڈگری ایکویلنس سرٹیفکیٹس کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی تعلیمی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ڈگریوں کے لیے مساوات کے سرٹیفکیٹس (ایکویلنس سرٹیفکیٹس) کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔
ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، ایکویلنس پورٹل کو ایچ ای سی کے پہلے سے کام کرنے والے ای سروسز پورٹل سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
مقامی ڈگری کے مساوی سرٹیفکیٹ کے حصول کے پورے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، چالان فیس کی وصولی سے لے کر تعلیمی دستاویز جمع کروانے تک، آن لائن مساوات پورٹل کی بدولت طلبہ و طالبات کو درکار معلومات کے حصول میں آسانی ہوگی۔
درخواست دہندگان آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستوں کی حیثیت کا بھی پتہ لگا سکیں گے۔ یہ نظام انہیں سسٹم سے تیار کردہ مساوات کے سرٹیفکیٹ ای میل کرے گا۔
مزید پڑھیے: خدشہ ہے کہ طالبان لڑکیوں کو اسکول نہیں جانے دیں گے، ملالہ
جو لوگ انٹرنیٹ سسٹم استعمال کرنے سے قاصر ہیں وہ بہر حال ایک کاغذی درخواست کو پُر کرکے مقامی ڈگریوں کے برابری کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی کے ترجمان نے مساوات پورٹل کے آغاز کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایچ ای سی مستقبل میں طلباء کی مدد کے لیے ایسی ہی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترجمان کے مطابق ایکویلنسی پورٹل تمام پاکستانی یونیورسٹیوں اور دیگر ڈگری دینے والی تنظیموں کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔