این سی او سی کے مشورے پر سندھ لاک ڈاؤن، اسکول بند کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

این سی او سی کے مشورے پر سندھ لاک ڈاؤن، اسکول بند کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

این سی او سی کے مشورے پر سندھ لاک ڈاؤن، اسکول بند کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعے کے روز کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات کے مطابق کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ پورے پاکستان میں کیسز پھیل رہے ہیں ہم نے این سی او سی کی سفارشات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کورونا کی اومیکرون ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے درمیان اسکولوں کی حالت پر غور کرنے کے لیے گذشتہ روز وزرائے تعلیم کا اجلاس بلایا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیئے: حکومت سندھ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا

حکومتی اندازوں کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2321 نئے کیسز اور دو اموات رپورٹ ہوئیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد 494,064 اور ہلاکتوں کی تعداد 7,693 ہوگئی۔ پاکستان میں اومیکرون انفیکشن کی شرح 7 فیصد سے زیادہ ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق وفاقی حکومت خاص طور پر شادیوں کے اجتماعات پر کورونا وائرس کی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق، ایک یا دو دن میں ہونے والی آئندہ میٹنگ میں اس مسئلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے پہلے لاگو کیے گئے پلان پر دوبارہ عمل کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن صرف ان علاقوں میں لگایا جائے گا جہاں ضروری ہو۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو