حکومت سندھ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا
حکومت سندھ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا
حکومت سندھ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے۔ حکومت سندھ کی یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے اور ڈاکٹر طیبہ ظریف کو چار سال کے لیے معیاری شرائط و ضوابط پر یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی تیسری لہر: آج سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند ہوں گے
ڈاکٹر طیبہ ظریف اس وقت نواب شاہ یونیورسٹی کی ڈین ہیں جہاں انہوں نے پہلے قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔
انہوں نے 1998 میں کراچی یونیورسٹی سے تعلیم کے شعبے میں ایم اے کیا اور بعدازاں انہوں نے ایم فل کی ڈگری حاصل کی اور اسی ادارے سے پی ایچ ڈی کیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا افتتاح کردیا
دوسری جانب منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام کے وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔