ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ماتحت کردیا گیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ  کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ماتحت کردیا گیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ماتحت کردیا گیا

صوبائی حکومت کے سرکاری کاروباری قوانین میں اصلاحات کے بعد سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے دستبردار کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے سیکریٹریٹ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں طلباء کے لیے تپ دق (ٹی بی) کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا

سندھ حکومت کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین اب وزیر اعلیٰ سندھ (سی ایم) مراد علی شاہ کے ماتحت کام کریں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے دو سالہ ڈگری پروگرام منسوخ کرنے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ صوبہ سندھ یہ ڈگری پروگرام جاری رکھے گا۔

یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے مشیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ دو سالہ ڈگری پروگرامز کو ختم کرنے کا عمل صوبائی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ، وفاقی ایچ ای سی کے ان اقدامات کی مخالفت کرتا ہے اور یونیورسٹیز ایکٹ کے تحت دو سالہ نصاب سندھ کی یونیورسٹیوں میں جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبا کے لیے لاء گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

انہوں نے کہا کہ2018 میں سندھ اسمبلی نے سندھ کی یونیورسٹیز میں ترمیمی ایکٹ منظور کیا تھا جس کے تحت یونیورسٹیز کو اتھارٹی دی گئی تھی کہ وہ اپنے بنائے گئے قوانین کے تحت کام کرسکیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو