آذربائیجان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے نمل کے ساتھ اتفاق

آذربائیجان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے نمل کے ساتھ اتفاق

آذربائیجان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے نمل کے ساتھ اتفاق

اس اقدام کا مقصد ایک دوسرے کے ثقافتی و تاریخی نقطہ نظر کو سمجھنا اور فروغ دینا ہے۔

 

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اور آذربائیجان کی یونیورسٹی آف لینگویجز نے اپنے اپنے اداروں میں دو برادر قوموں کے ثقافتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے باہمی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔  

اس اقدام کا مقصد ایک دوسرے کے ثقافتی و تاریخی نقطہ نظر کو سمجھنا اور فروغ دینا ہے جو عوامی رابطے کو مزید بڑھا سکتا ہے اور بالآخر دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

مزید پڑھئے: غیر معینہ بندش کے خلاف اسکولوں کی آئوٹ ڈور کلاسوں کی منصوبہ بندی

آذربائیجان یونیورسٹی آف لینگویجز کے ریکٹر کے معاون، انار رحیموف نے آذربائیجان کے اسلام آباد میں واقع سفارت خانے کے میڈیا ترجمان کے ہمراہ نمل کا دورہ کیا اور ریکٹر میجر جنرل (ر) محمد جعفر سے ملاقات کی۔

رحیموف نے ریکٹر نمل کو آذربائیجان یونیورسٹی آف لینگویجز میں نئے افتتاح شدہ پاکستان کلچرل سینٹر کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ ریکٹر کمال عبداللہ کے اقدام کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ اب نمل میں آذربائیجانی زبان و ثقافت کا مرکز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 22 اگست 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو