این ٹی ایس امتحانات جنوری تک مکمل کیے جائیں، صوبائی وزیر تعلیم

این ٹی ایس امتحانات جنوری تک مکمل کیے جائیں، صوبائی وزیر تعلیم

این ٹی ایس امتحانات جنوری تک مکمل کیے جائیں، صوبائی وزیر تعلیم

پشاور: صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹنگ ایجنسی پر واضح کیا ہے کہ پرچہ اوٹ ہونے یا کوئی بھی شکایات ملنے کی تمام زمداری ٹیسٹنگ ایجنسی پر عائد کی جائے گی۔ ٹیسٹنگ اور میرٹ کا عمل جنوری تک مکمل کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: اسکول کی بندش کے دوران طلبہ سے آدھی فیس وصول کی جائے، حنا پرویز بٹ

انہوں نے کہا کے اس مرتبہ مردانہ زنانہ کے علحیدہ امتحانی ہال ہوں گے۔ ایس اؤ پیز کا سختی سے خیال رکھا جائے تمام بھرتیاں میرٹ پر ہونگی۔ یہ ہدایات صوبائی وزیر تعلیم نے این ٹی ایس اور ایٹا ٹسٹنگ ایجنسیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چودھری، سیکرٹری ہوم اکرام اللہ خان، اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ظریف المعانی، اور دونوں ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کردی

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے آخری تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے جبکہ فیس جمع کرنے کے لیے بینکوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ غیر ضروری رش سے بچا جا سکے۔ شہرام خان ترکئی نے ہدایت کی کہ اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کے لیے پرچوں میں اخلاقیات کے سوالات شامل کیے جائے اور یہ ٹیسٹنگ ایجنسی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ فارم میں یہ سہولت مہیا کرے گی کہ اقلیتوں کی نشاندہی پر ان کے لیے پیپر میں اخلاقیات کے سوالات میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لئے آسامیوں پر بھرتی کے عمل کی جلد از جلد تکمیل چاہتے ہیں تاکہ طلباء کو اساتذہ میسر ہوں اور وہ بہترین تعلیم حاصل کریں جو کہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو