محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کردی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کردی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کردی

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختوںخواہ نے اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کر دی۔ اسکولوں میں آن لائن کلاسس کی سہولیات نہ ہونے پر تمام کلاس کے بچوں کو اسکول میں بولا کر ہوم ورک دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسکولوں کی بندش کے ساتھ بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی

وفاقی حکومت کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیم اداروں کو 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بند کر کے ان لائن کلاسس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور 25 دسمبر سے 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں صوبائی وزرا کانفرینس میں کیا۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے دو سالہ بی اے ، بی ایس سی اور بی کام پروگرام غیر قانونی قرار دے دیے

اس حوالے سے تمام صوبوں کو اپنے اپنے طریقہ کار کے مطابق شیڈول بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم اس اعلان کے بعد محکمہ تعلیم کے حکام نے صوبائی حکومت کے سامنے سفارشات رکھ دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کے خیبر پختوںخواہ کے بیشتر اسکولوں میں آن لائن کلاسس اور نیٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک صرف بچوں کی چھٹیاں دی جائیں اور تمام ساتذہ باقاعدہ حاضر رہیں۔

مذکورہ سفارشات صوبائی وزیر تعلیم کو آج پیش کی جائیں گی منظوری کے بعد ان سفارشات کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو