درسی کتابوں سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کی ضرورت ہے

درسی کتابوں سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کی ضرورت ہے

درسی کتابوں سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کی ضرورت ہے

سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ متنازع اور ممنوعہ مواد کو درسی کتب سے خارج کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، صنفی امتیاز اور جانوروں کے ساتھ سخت سلوک کو پیش کرنے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے والی چیزوں کو درسی کتابوں سے خارج کر دیا جائے۔

مزید پڑھئے: اساتذہ کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت 4 ہزار نئے ہیڈ ٹیچرز بھرتی کرے گی

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تشدد، عدم برداشت اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنے والے کسی بھی رویے کو نصاب کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے ہر قسم کے

نقصان دہ مواد کو درسی کتابوں سے ہٹانے کی کوششں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ اساتذہ کی نئی نسل اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، جنہیں پڑھنے لکھنے کا ذوق ہے، انہیں اور وسیع جائزوں کے بعد مختلف درسی کتابوں کے لیے مضامین لکھنے کی کھلی آفر دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین مضامین کو متن کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کریکولم کونسل (ایس سی سی) کے 11 ویں اجلاس کے دوران بطور صدر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو