اسکولوں میں حاضری کی 50 فیصد شرط سمیت نئی پابندیاں عائد

اسکولوں میں حاضری کی 50 فیصد شرط سمیت نئی پابندیاں عائد

اسکولوں میں حاضری کی 50 فیصد شرط سمیت نئی پابندیاں عائد

این سی او سی نے 10 فیصد سے زیادہ کورونا کی مثبت شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر نگرانی این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ احتیاط کے طور پر، شادی ہالز کو 15 فروری تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھئیے: تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن کھلیں گے، این سی او سی کی تجویز

این سی او سی کے مطابق جن شہروں میں کورونا کے 10 فیصد سے زائد کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں محدود رہیں گی، 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی تین دن میں 50 فیصد اور 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی مکمل حاضری لازمی ہوگی۔ تاہم 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔

ملک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے27 جنوری کو این سی او سی دوبارہ اجلاس منعقد کرے گا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو