طلباء کے لیے خوش خبری، نیشنل بینک طلباء کو بلا سود قرضے دے گا
طلباء کے لیے خوش خبری، نیشنل بینک طلباء کو بلا سود قرضے دے گا
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اپنی ایک نئی اسکیم اسٹوڈنٹ لون اسکیم شروع کی ہے جس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ہونہار اور اہل طلبہ کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ نیشنل بینک کی جانب سے اس اسکیم کا آغاز 2001 میں کیا گیا تھا۔ تب سے، ملک کے بڑے بینک ذہین اور لائق طلباء کو بلا سود مالی امداد فراہم کر رہے ہیں جنہیں تعلیم کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس پروگرام (ایس ایل ایس) کے آغاز سے مقامی بینکوں ایم سی بی، اے بی ایل، ایچ بی ایل اور این بی پی نے ایسے ہونہار طلباء کو بلا سود قرضے فراہم کیے ہیں جو مالی طور پر بقا کی جدوجہد کر رہے تھے اور انہیں اپنے تعلیم مکمل کرنے کے خواب کو پورا کے لیے مالی مشکلات اور وسائل کی عدم دستیابی کا سامنا تھا۔
توجہ کے شعبے:
انجینئرنگ۔
الیکٹرانکس۔
تیل گیس اور پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی۔
زراعت۔
ادویات۔
فزکس۔
کیمسٹری۔
حیاتیات، سالماتی حیاتیات، اور جینیات۔
ریاضی۔
دیگر قدرتی علوم۔
دعوۃ اور اسلامی فقہ۔ (LLB/LLM شریعہ)
کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن سسٹم، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی۔
معاشیات، شماریات، اور اقتصادیات۔
بزنس مینیجمنٹ سائنسز۔
کامرس۔
اہلیت کا معیار:
گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء ملک بھر کے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں توجہ کے مذکورہ بالا شعبوں میں درخواست دینے کے اہل ہیں۔ گریجویشن کرنے والے طلباء کی عمر داخلے کے وقت 21 سال سے کم، پوسٹ گریجویشن 31 سال سے کم اور پی ایچ ڈی کرنے والے اسٹوڈنٹس کی عمر36 سال سے کم ہونا ضروری ہے۔ قرض حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے آخری امتحان میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
درخواست دینے کا طریقہ کار:
طلباء درج ذیل لنک پر جا کر نیشنل بینک کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے قرض کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔
اس میں بلا سود قرض کے حصول میں حصہ لینے کے لیے درکار تمام معلومات موجود ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کی فہرست میں درج امور ذیل شامل ہیں۔
دو تازہ ترین تصاویر۔
متعلقہ ادارے کی طرف سے جاری کردہ آپ کے فیس چالان کی تصدیق شدہ کاپیاں۔
طلباء اور ان کے والدین (یا سرپرستوں) کے قومی شناختی کارڈ کی کاپیاں۔
تمام تعلیمی سرٹیفکیٹس اور ٹرانسکرپٹس کی تصدیق شدہ کاپیاں۔
اس کے بعد آمدنی کے سرٹیفکیٹ (انکم سرٹیفکیٹ) کی ایک کاپی کی تصدیق کرنی ہوگی۔
اس بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، درج ذیل لنک پر دستیاب آفیشل سائٹ ضروریات اور اقدامات کی ایک فہرست فراہم کرتی ہے جنہیں پُر کرنے سے پہلے پڑھنا اور جانچ لیا جانا ضروری ہے۔
تاہم، درخواست دہندگان کو اپنی تمام ضروری دستاویزات کو قریبی این بی پی کی برانچ میں جمع کرانا چاہیے۔
اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے زیل میں دیئے گئے کمنٹ باکس میں درج کریں۔