نئی نوکریوں کی راہ ہموار، اساتذہ میں خوشی کی لہر
نئی نوکریوں کی راہ ہموار، اساتذہ میں خوشی کی لہر
اساتذہ کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر پیرنٹ ٹیچر کونسل کے ذریعے رکھا جائے گا، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو اسکول انتظامیہ، طلباء کے والدین اور مقامی عمائدین پر مشتمل ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سال کے معاہدے پر اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اساتذہ کی بھرتی پیرنٹ ٹیچر کونسل کے ذریعے کی جائے گی اساتذہ کی تقرری کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 200 ملین پرائمری سکول کے اساتذہ کی تقرری کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی رقم مڈل اور ہائی اسکول میں اساتذہ کی تقرری کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مزید پڑھئے: پنجاب کے اسکولوں اور مدارس میں یکساں قومی نصاب نافذ
سرکاری اطلاعات کے مطابق 725 اساتذہ پرائمری اسکولوں کے لیے، 373 اساتذہ مڈل اسکولوں کے لیے اور 142 ہائی اسکولوں کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔
پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ ابراہیم نے تصدیق کی ہے کہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کو 20 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی۔ مڈل اسکولوں میں اساتذہ کو 25 ہزار اور ہائی سکولوں کے اساتذہ کو 30 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔