انٹرمیڈیٹ رزلٹ برائے 2021: لاہور کے طلباء نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے
انٹرمیڈیٹ رزلٹ برائے 2021: لاہور کے طلباء نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان آج (جمعہ) کو کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، پنجاب کے آٹھ امتحانی بورڈز سے کئی طلباء نے مکمل نمبر حاصل کیے ہیں۔
کورونا کی تیسری لہر کے تناظر میں صوبے بھر میں خصوصی حالات کے تحت طلباء کے امتحانات صرف اختیاری مضامین میں لیے گئے تھے، پالیسی کے مطابق طلباء کو اختیاری مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبروں کے ساتھ لازمی مضامین میں اوسط نمبر دیئے گئے۔ اس کی وجہ سے کئی کیسز میں طلباء کے زیادہ سے زیادہ نمبر یعنی 1،100 میں سے 1،100 نمبر آئے۔
مزید پڑھیئے: پنجاب کے تمام ایجوکیشن بورڈز 48 گھنٹوں میں نتائج کا اعلان کریں گے
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 1،100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرنے والے طلباء میں دانش اسکولوں کے دو طالب علم بھی شامل ہیں جن کے رول نمبر 531415 اور 580695 ہیں۔
حالیہ پروموشن پالیسی کے تحت ، امتحان میں فیل ہونے والے طلباء کو گریس مارکس دیے گئے جس کے باعث مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلباء کا تناسب 98 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ باقی 2 فیصد طلباء وہ تھے جو امتحانات سے غیر حاضر تھے۔
بی آئی ایس ای لاہور کی طرف سے جاری کردہ امتحان کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ مجموعی طور پر 98.71 فیصد طلباء امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ بورڈ نے مزید وضاحت کی ہے کہ اس بار کوئی اسٹوڈنٹ پوزیشن ہولڈر نہیں ہوگا کیونکہ بورڈ نے موجودہ سال میں پروموشن پالیسی پر عمل کیا تھا۔
بورڈ کے جاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق پری میڈیکل گروپ میں شامل 15،589 امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔
سندھ کا وفاق پر یونیورسٹی فنڈز روکنے کا الزام: مزید پڑھیئے
پری انجینئرنگ میں 4 ہزار 505، جنرل سائنس میں 2 ہزار 999، کامرس اور ہیومینٹیز گروپ میں 5 ہزار 403 امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔
مجموعی طور پر 31 ہزار 353 امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، 23 ہزار 737 امیدواروں نے اے گریڈ حاصل کیا، 29 ہزار 601 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا جبکہ 35 ہزار سڑسٹھ امیدواروں نے گریڈ سی، 39 ہزار 219 امیدوار گریڈ ڈی اور 24 ہزار 347 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا۔