ایچ ای سی نے ریسرچ ایوارڈ 2021 کے لئے درخواستیں کھول دیں
ایچ ای سی نے ریسرچ ایوارڈ 2021 کے لئے درخواستیں کھول دیں
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی محققین اور اسکالرز کو ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈ 2021 کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی۔
ایوارڈ سائنسی کامیابی کو آگے لانے، ان کی تعریف کرنے اور اعلی اثرات کی اشاعتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرنے کے لیے منعقد کیے جائنگے۔
ایوارڈز ان درج ذیل زمرے میں دیے جائینگے۔
- بہتریں محقق
- بہترین نوجوان محقق
- . بہترین اشاعت
پہلی دو کیٹیگریز کے فاتحین کو 0.5 ملین دیئے جائیں گے جبکہ آخری کیٹیگری کے فاتح کو 1 ملین دیئے جائیں گے۔
ایوارڈز کو درج ذیل تین وسیع شعبہ جات میں تقسیم کیا جائے گا۔
- سوشل سائنس ، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز ، قانون ، تعلیم، مینجمنٹ اور پبلک پالیسی
- جسمانی علوم ، انجینئرنگ ، ٹیکنالوجی ، کمپیوٹر سائنس ، شماریات ، یا ریاضی
- لائف سائنسز ، بیولوجیکل سائنسز ، ہیلتھ سائنسز ، فارمیسی ، زراعت ، یا ویٹرنری سائنسز
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم فروری 2021 ہے۔
ایچ ای سی کے ذریعہ بلیک لسٹ ہونے والے امیدوار ایوارڈز کے اہل نہیں ہوں گے۔

بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا