کے یو نے اوپن میرٹ پروگرام کی داخلہ لسٹ کا اعلان کردیا
کے یو نے اوپن میرٹ پروگرام کی داخلہ لسٹ کا اعلان کردیا
جامعہ کراچی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر مارننگ بیچلرز اور ماسٹر پروگرام برائے 2021 کے لیے اوپن میرٹ داخلہ لسٹ جاری کردی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے فارم نمبروں کی تصدیق کریں، امیدواروں کو داخلہ پورٹل سے انرولمنٹ فارم اور فیس واؤچر ڈاؤن لوڈ اور پُر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طلباء کو اپنے انرولمنٹ فارم کا رنگین پرنٹ آؤٹ جمع کروانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی خواتین کے لیے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ ایکٹ امریکی کانگریس میں منظور
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سابقہ امتحانات کی اصل مارک شیٹ، شناختی سند، ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی، رجسٹریشن کی کاپی اور انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ یا مارک شیٹ، نقل مکانی کی اصل سند، مساوات (جہاں قابل اطلاق ہے) اور ادا شدہ داخلہ فیس واؤچر کی اسکین شدہ کاپی بھی ویب پورٹل پر منسلک ہونی چاہیے۔
کے یو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ فیس 6 سے 15 جنوری 2021 تک وصول کی جائے گی اور حکومت کے جاری کردہ کورونا وائرس پر رہنما اصولوں کے مطابق ہر درخواست دہندہ کو فیس جمع کروانے کے لیے دو دن مختص کیے جائیں گے۔ تاریخیں درخواست دہندہ کے فیس واؤچر پر بھی درج ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے طلبا کے لیے پروموشن پالیسی تبدیل کردی
درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمنازیم ہال میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے، کے یو کیمپس برانچ کاؤنٹرپر مختص کردہ دنوں میں اپنی فیس جمع کروائیں۔ کسی بھی دوسرے بینک یا یو بی ایل کی کسی اور برانچ کو درخواست دہندگان کے فارم اور فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امیدوار جو اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ دعویٰ کی درخواست کرسکتے ہیں جسے یونیورسٹی کے آن لائن داخلہ پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کلیم فارم 6 سے 8 جنوری 2021 تک قبول کرے گی۔