ایچ ای سی اور ھواوے کے تحت سیڈز فار دا فیوچرپروگرام کے47 طلباء کی تربیت مکمل

ایچ ای سی اور ھواوے کے تحت سیڈز فار دا فیوچرپروگرام کے47 طلباء کی تربیت مکمل

ایچ ای سی اور ھواوے کے تحت سیڈز فار دا فیوچرپروگرام کے47 طلباء کی تربیت مکمل

سیڈ فار دا فیوچر پروگرام 2022 کے تحت47 پاکستانی طلباء نے اٹلی اور کروشیا سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ آٹھ روزہ ورچوئل ٹریننگ مکمل کی۔ پاکستان کی ٹیم برینیاکس کے گروپ پراجیکٹ، ٹیک فار گڈ نے بہترین گروپ پراجیکٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ھواوے ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) ہر سال پاکستانی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے ایک آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جو آئی سی ٹی کے مرکزی شعبے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ایچ ای سی نے اس سال ھواوے کے ورچوئل ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے47 طلباء کا انتخاب کیا جن کی ٹریننگ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے۔

گزشتہ سات سال میں پاکستانی یونیورسٹیوں سے130 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ کُل 55 افراد کو ثقافت اور جدید آئی سی ٹی مہارتوں کی دو ہفتوں کی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا۔ کورونا کے سامنے آنے کے بعد سے اس پروگرام کے تحت ٹریننگ کا عمل آن لائن جاری ہے۔

ٹیکنالوجی کورسز(جیسے فائیو جی، کلائوڈ، اے آئی وغیرہ) لیڈر شپ کلاسز، چینی ثقافت کے تجربات، ٹیک ایگزیبیشن ہال کا براہ راست دورہ، ٹیک فار گڈ گروپ پراجیکٹ میں شرکت اور دنیا بھر سے ممتاز ہم عصروں کے ساتھ ثقافتی تبادلے (کلچرل ایکسچینج) ان میں سے کچھ اہم اقدامات ہیں جو سیڈ فار دا فیوچر پروگرام کا حصہ ہیں۔   

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو