ایچ ای سی اور ہواوے نے سیڈز فار دا فیچر پروگرام 2020 کا اعلان کردیا

ایچ ای سی اور ہواوے نے سیڈز فار دا فیچر پروگرام 2020 کا اعلان کردیا

ایچ ای سی اور ہواوے نے سیڈز فار دا فیچر پروگرام 2020 کا اعلان کردیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ہواوے ٹیکنالوجیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ پاکستان کے اشتراک سے انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے چار سالہ سیڈز فار دا فیوچر پروگرام 2020 کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی سرکاری دستاویز کے مطابق ہواوے 21 سے 25 ستمبر 2020 تک آئی سی ٹی کے شعبے میں 30 نمایاں پاکستانی طلبا کے لیے آن لائن تربیت کا اہتمام کرے گا۔

دستاویز کے مطابق منتخب طلباء ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کے ذریعے تیار کردہ جدید ترین آئی سی ٹی علم حاصل کرسکیں گے اور عملی طور پر ثقافتی مواصلات کا تجربہ کریں گے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں دنیا بھر سے منتخب طلبا کے ساتھ دو طلباء کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں چین کے دورے کے لیے بھیجا جائے گا جبکہ دس اعلیٰ ترین طلبا کو ان کی شرکت کو یادگار بنانے کے لیے ہواوے کی مصنوعات اور سووینئرز پیش کیے جائیں گے۔

اس پروگرام میں شمولیت کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 14 ستمبر 2020 شام پانچ بجے (پاکستانی وقت) تک ہے۔

اس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے لنک درج ذیل ہے۔

آن لائن درخواست کے لیے براہ کرم

seedsprogramme.hec.gov.pk

 ملاحظہ کریں

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں۔

 www.hec.gov.pk/site/Huawei-Seeds

یا رابطہ کریں

Contact email: [email protected]

فون نمبر :

 phone: 051-90808029

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو