ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز کے لیے پیریڈاٹ ریسرچ پروگرام کا اعلان
ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز کے لیے پیریڈاٹ ریسرچ پروگرام کا اعلان
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ( ایچ ای سی ) نے پاک فرانس پیریڈاٹ ریسرچ پروپوزل کے تحت فنڈز دینے کے لیے پاکستان کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز سے تحقیقی تجاویز طلب کی ہیں۔
ایچ ای سی کے ذریعے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پیریڈاٹ، فرانکو پاکستانی ہُبرٹ کرئین پارٹنرشپ (پی ایچ سی) پروگرام ہے جو پاکستانی اور فرانسیسی محققین کو مشترکہ تحقیقاتی سرگرمیوں کے لیے بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: کینٹ کے اسکولز کیسے کھلے ہیں، اے پی پی ایم اے کی مذمت
یہ پروگرام ایچ ای سی اور فرانس کی وزارت برائے خارجہ امور اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی وزارت کی مشترکہ کاوش ہے۔ درخواستوں کی طلبی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد فرانسیسی اور پاکستان کے اعلیٰ اداروں اور ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان محققین کی نقل و حرکت کی حمایت کرکے نئے سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اہم خصوصیات:
ہر سال 05 فیصد تک گرانٹ کی متوقع تعداد۔
پراجیکٹ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 3 سال۔
ایچ ای سی نے درج ذیل تین شعبوں میں فنڈز دینے کے لیے سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے پاکستانی فیکلٹی ممبرز سے گرانٹ کی نقل و حرکت کے لیے مشترکہ تحقیقی تجاویز کی دعوت دی ہے۔
1۔ صحت
2۔ انسانی اور معاشرتی علوم
3۔ ماحولیاتی سائنس، آب و ہوا کی تبدیلی (اس میں قابل تجدید توانائی اور پانی بھی شامل ہے)
درخواست دینے کا طریقہ:
ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ آف ایچ ای آئی ایس اینڈ او آر آئی سی کے ہیڈ کے ذریعہ توثیق شدہ فیکلٹی ممبرز کی تجویز کو ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل ریسرچ کے ذریعے پہنچنا ہوگا۔
تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2020 ہے، پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے پہلے تجاویز ایچ ای سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر بھیجی جاسکتی ہیں۔
پروگرام کی معلومات اور تفصیلات کو درج ذیل لنک پر جا کر دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www. Hec.gov.pk/site/PERIDOT