ہزارہ یونیورسٹی کا طلباء اور عملے کے لیے نئے ڈریس کوڈ کا اعلان

ہزارہ یونیورسٹی کا طلباء اور عملے کے لیے نئے ڈریس کوڈ کا اعلان

ہزارہ یونیورسٹی کا طلباء اور عملے کے لیے نئے ڈریس کوڈ کا اعلان

یونیورسٹی کے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام طلبا کے لیے ایک جامع ڈریس کوڈ جاری کیا ہے، جس میں لڑکیوں کو بھاری میک اپ اور زیورات پہننے، بھاری  اور فینسی ہینڈ بیگز کے استعمال جبکہ لڑکوں کو کھیلوں کے ملبوسات پہننے اور پونی ٹیل رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔۔

موجودہ رہنما خطوط کے نفاذ کے بعد طالبات کو خصوصی طور پر اس قسم کے ملبوسات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

جینز پہننا، انتہائی چست ملبوسات (ٹائٹس) اور ٹی شرٹ۔

  • جینز یا ٹائٹس کے ساتھ انتہائی مختصر شرٹس۔
  • ہیوی میک اپ اور بھاری زیورات۔
  • بھاری ہینڈ بیگس کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں شلوار قمیص، عبایا اور ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت ہے۔

مرد طلبہ کے لیے پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے درج ذیل ملبوسات پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

              • شارٹس، کٹی ہوئی جینز، جِلد سے چپکی ہوئی جینز۔
  • چپل۔
    • بالیاں (ایئررنگز) کلائی کے زیورات۔
    • لمبے بال، پونی ٹیل، نا تراشیدہ داڑھی۔

انہیں درج ذیل ملبوسات پہننے کی اجازت ہے۔

  • ڈریس پینٹ کے ساتھ ڈریس شرٹ۔
  • ڈریس شوز کے ساتھ جرابیں۔
  • شلوار قمیص۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹس میں وہ ہدایات بھی شامل ہیں جو عملے کے ارکان پر لاگو ہوتی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو