میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر

ثانوی اور اعلی ثانوی کلاسوں کے طلباء کے لئے سالانہ بورڈ امتحانات کا انعقاد کرنے کے بھرپور عزم کے ساتھ ، حکومت نے بدھ کے روز امتحانات کو صرف انتخابی مضامین تک محدود کردیا جو 10 جولائی کے بعد ملک بھر میں شروع ہونگے

وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں بین صوبائی وزیر تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کی صدارت کے بعد اعلانکیا کیہ طلبا کی سہولت کیلئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے نصاب کو کم کردیا گیا ہے۔

گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کو پروموٹ کرنے کے بعد حکومت اس سال امتحانات کے منعقد کرانے کے فیصلے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیئے: سندھ: نجی اسکولوں کے اسٹاف کو ایک ہفتے کے اندر ویکسینیشن کرانے کی ہدایت

اس سال امتحانات کا انعقاد کا فیصلہ کرونا کی ریکارڈ   گرتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا ، حکومت کے مطابق ملک میں کرونا کی تیسری لہر کو شکست دے دی گئی ہے۔

صوبوں میں تعلیمی بورڈ IX سے XII میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسوں کے لئے امتحاناتکا انعقاد کرتے ہیں۔ نصاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے - لازمی مضامین ، جیسے اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز وغیرہ کے علاوہ اردو اور انگریزی زبانیں ، اور فنون یا علوم سے متعلق اختیاری مضامین وغیرہ۔۔

محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ XIth اور Xth کلاس - میٹرک کے امتحانات صرف چار انتخابی مضامین میں لئے جائیں گے۔اسی طرح ، انہوں نے مزید کہا ، XIth اور XIIth کلاسوں کے امتحانات بھی صرف اختیاری مضامین کے ہی لیئے جایئں گے۔

انہون نے کہا کہ باقی مضامین کے امتحان نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ، انتخابی یا الیکٹو مضامین  کے نمبر فیصد متناسب طور پر [لازمی] مضامین کے لئے بھی مختص کیا جائے گا جس میں امتحانات نہیں لئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیئے: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس فائنل کا رزلٹ جاری کردیا

شفقت محمود کے مطابق ، امتحانات 10 جولائی کے بعد شروع ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ Xth اور XIIth کلاسوں کے امتحانات پہلے مرحلے میں ہوں گے اور ان کے مکمل ہعنے کے بعد ، IXth اور XIth کے امتحانات کروائے جائیں گے۔. انہوں نے مزید کہا ، "ہر پرچے میں گیپ دیا جاے گا۔"

کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے اسکولوں کی بندش اور تعلیمی سرگرمیوں کے نقصان کو کم کرنے کے لئے ، وزیر تعلیم نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ  کے نصاب کو کم کیا گیا ہے۔

طلباء کو اپنے کورس کا کام مکمل نہ کرنے کی شکایت ہے۔ وزیر تعلیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار اسکولوں کی بندش کی وجہ سے طلباء اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے سکے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر طلباء کے پاس امتحانات کی تیاری کے لیئے دو ماہ ہیں۔

وزیرتعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے امتحانات لازمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، "ہمارے پاس طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنےکا تجربہ موجود ہے ،" انہوں نے مزید کہا: "اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے بغیر کسی گریڈ کو پاس نہیں کیاجائے گا"۔

حتمی فیصلہ۔

ایک سوال کے جواب میں ، وزیرتعلیم نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس کے دوران کورس کی عدم تکمیل کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اساتذہ اور طلبہ کے لئے امتحانات کی تیاری میں آسانی پیدا کرنے کے ہم نے کچھ ماہ قبل نصاب کو 40٪ کم کیا تھا."

مزید پڑھیئے: امتحانات کسی بھی قیمت پر منسوخ نہیں ہوں گے، مراد راس

آخر میں ، وزیر نے کہا کہ آئی پی ای ایم سی کا تازہ ترین فیصلہ حتمی ہے اور اس پر مزید جائزہ نہیں لیا جائے گا۔. "طلباء کو [امتحانات کے لئے] تیار کرنا چاہئے۔... ہم نے پہلے ہی طلباء کے جائز مطالبات کو مانا ہے... یہ (فیصلہ) ہمارے بچوں کے مستقبل  اور اسکی بہتری کے لیے ہی کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو