پنجاب حکومت نے نصاب میں اسلامی مواد کے بارے میں فیصلہ واپس لے لیا
پنجاب حکومت نے نصاب میں اسلامی مواد کے بارے میں فیصلہ واپس لے لیا
پنجاب حکومت نے اسلامی مواد کو نصاب سے خارج کرنے کے بارے میں اپنے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے۔ اب پنجاب کے نصاب میں سوائے اسلامک اسٹڈیز کے اور کوئی اسلامی مواد نصاب شامل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: اے 2 لیول کے امتحان کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، برٹش کونسل پاکستان
متعلقہ محکمے نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایات کے جواب میں یہ فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اقلیتی کمیشن کی اسلامی مضامین کو عام مضامین (جنرل سبجیکٹس) سے خارج کرنے اور اس کو صرف اسلامیات کے مضمون میں شامل کرنے کی تجویز پر عوامی ردعمل کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کینسل ایگزامز کے بعد پاکستان میں اساتذہ کے تشخیص کردہ گریڈز کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس معاملے پر گورنر کی توجہ دلائی، جس کے بعد اصل فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر ان کی ستائش کی۔