اے 2 لیول کے امتحانات منسوخ نہیں کیے گئے، برٹش کونسل پاکستان

اے 2 لیول کے امتحانات منسوخ نہیں کیے گئے، برٹش کونسل پاکستان

اے 2 لیول کے امتحانات منسوخ نہیں کیے گئے، برٹش کونسل پاکستان

ملک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور طلباء اور والدین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے وفاقی وزیر تعلیم نے ملک کے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن میں کیمبرج انٹرنیشنل کے مئی 2021  کے اے لیول، آئی جی سی ایس ای اور اے ایس لیولز کے امتحانات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے مقررہ وقت پر لینے کا اعلان

تاہم برٹش کونسل آف پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اے ایس لیول کا امتحان شیڈول کے مطابق لیا جائے گا تاکہ طلباء اسکول سے ماورا رہ کر اپنی تعلیم کے ساتھ ترقی کرسکیں ، نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے برٹش کونسل نے بتایا کہ وزارت تعلیم سے رابطہ بحال ہے اور جتنی جلدی ہوسکے کام کررہے ہیں تاکہ پیر 3 مئی سے کیمبرج انٹرنیشنل اے لیول کے امتحانات کے لیے نئے انتظامات کیے جائیں۔ برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ ہم جلد سے جلد اگلے ہفتے کے امتحانات کے لیے اسکولوں اور طلباء کو نئے مقام کی تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں گے۔ اس دوران تمام طلباء کو اس ہفتے کیمبرج انٹرنیشنل کے اے لیول کے امتحانات میں حصہ لینے کے لیے فی الحال شائع ہونے والے امتحانات کے وینیو کی ہی پیروی کرنی چاہیے۔ اے ٹو کے طلباء جو کسی وجہ سے دوسرے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ شیڈولڈ امتحانات کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تمام امتحانات 15 جون، اے اوراو لیول کے امتحانات 6 ماہ کیلیے ملتوی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یونیورسٹیوں میں داخلہ 12 ویں اور اے ٹو کلاس کے لیے ہوگا جو اکتوبر نومبر میں امتحان دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔ اے 2 کے طلبا کے لیے جنہیں امتحان دینے کی مجبوری ہے، محفوظ مقامات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ پاکستانی حکومت نے برٹش کونسل سے کہا ہے کہ ایک امتحانی ہال میں امیدواروں کی تعداد کم کرکے 50 کردی جائے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو