حکومت نے عاشورہ کے موقع پر اسکولوں اور دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

حکومت نے عاشورہ کے موقع پر اسکولوں اور دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

حکومت نے عاشورہ کے موقع پر اسکولوں اور دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

 
وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر پاکستان کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر کے لیے 2 دن کی چھٹیاں جاری کر دی ہیں۔ 
کیبنٹ ڈویژن کے9 اور 10 محرم کی تعطیلات کے باضابطہ اعلان کے مطابق عاشورہ کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالج، تعلیمی ادارے اور دفاتر 8 اگست بروز پیر اور 9 اگست بروزمنگل کو بند رہیں گے۔
آج علی الصبح جاری ہونے والے ایک سرکاری اعلان میں، پنجاب یونیورسٹی نے اپنے تمام تدریسی شعبہ جات، اداروں، مراکز، اسکولوں اور کالجوں کے عملے کے ارکان اور سمر کورسز میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے عاشورہ کے لیے دو روز کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ 
ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمکس کے باضابطہ اعلان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی 8 اور 9 اگست کو عاشورہ کے موقع پر بند رہے گی۔
فی الحال، پنجاب یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹیاں جاری ہیں، سوائے اسٹاف اور گرمیوں کی کلاسوں میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے یونیورسٹی میں کوئی حاضری نہیں ہوتی۔6 جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی چھٹیاں14 اگست تک جاری رہیں گی۔
اس سے پہلے یونیورسٹی کے دوبارہ کھلنے کے لیے یکم اگست کا دن مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کے یوم آزادی کے فوراً بعد یونیورسٹی کو 15 اگست سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو