جی سی یو لاہور نے انڈر گریڈ داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

جی سی یو لاہور نے انڈر گریڈ داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

جی سی یو لاہور نے انڈر گریڈ داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے 27 شعبوں میں انڈر گریجویٹ داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جو 28 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق ، یونیورسٹی کورونا وائرس کے ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کے بعد داخلہ ٹیسٹ لے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس سال داخلت کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا انڈر گریجویٹ اسٹڈیز اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی) نہیں کرے گی۔

مزید پڑھئے: سندھ کے نجی اسکول 30 اگست سے تدریسی عمل دوبارہ شروع کریں گے

انہوں نے تصدیق کی کہ ہر ڈسپلن کے ٹیسٹ کی تاریخیں یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائیں گی اور منتخب امیدواروں کو 13 سے 15 ستمبر کے درمیان انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر پڑھنے کے خواہش مند طلباء ، جیسے کھیل، شریک نصابی سرگرمیاں اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں انٹرویو سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو سوسائٹیز بورڈ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کی بنیاد پر انڈر گریجویٹ داخلے کے لیے ٹیسٹ شیڈول 24 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھئے: کیا کراچی بورڈ نے نویں جماعت اور میٹرک کے نتائج جاری کردیئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ انڈر گریجویٹ داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 اگست ہے اور اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو