کیا کراچی بورڈ نے نویں جماعت اور میٹرک کے نتائج جاری کردیئے ہیں؟

کیا کراچی بورڈ نے نویں جماعت اور میٹرک کے نتائج جاری کردیئے ہیں؟

کیا کراچی بورڈ نے نویں جماعت اور میٹرک کے نتائج جاری کردیئے ہیں؟

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) نے اتوار کے روز میٹرک اور نویں جماعت کے نتائج جاری کرنے کی اطلاعات کی تردید کی، کیونکہ طالب علموں نے سوشل میڈیا پر جعلی رپورٹس کے پیش نظر اپنے نتائج کی تلاش شروع کر رکھی تھی۔

اطلاعات کے مطابق، بی ایس ای کے میٹرک اور نویں کلاس کے نتائج کی تیاری کے عمل میں ہے اور کہا گیا ہے کہ نتائج کے اعلان سے متعلق سوشل  یڈیا پر پھیلائی جانے والی کوئی بھی معلومات جعلی ہے۔

مزید پڑھئے: آذربائیجان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے نمل کے ساتھ اتفاق

بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ بورڈ اپنی سرکاری ویب سائٹ پر نتائج جاری کرے گا اور طلباء کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

بورڈ نے ان ویب سائٹس کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے جو دعویٰ کر رہی تھیں کہ دونوں جماعتوں کے نتائج کا اعلان بورڈ نے کر دیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو