طلباء کے لیے خوشخبری، اورنج ٹرین میں مفت سفر کی سہولت پر غور

طلباء کے لیے خوشخبری، اورنج ٹرین میں مفت سفر کی سہولت پر غور

طلباء کے لیے خوشخبری، اورنج ٹرین میں مفت سفر کی سہولت پر غور

اسکول کے بچوں کو اورنج ٹرین میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تقریباً 2 لاکھ بچوں کو سفری پاس جاری کیے جائیں گے۔ اورنج ٹرین انتظامیہ جلد ہی مختلف اسکولوں کے سربراہان سے میٹنگ کرے گی۔

اجلاس میں ان اسکولوں کے سربراہوں کی طرف سے دی گئی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ بہترین تجاویز کے مطابق مستقبل میں بچوں کو اورنج ٹرین کے ذریعے سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا الرحمان نے کہا کہ بچوں کو اورنج ٹرین میں سفر کرنے کے لیے رعایتی پاس جاری کرنے کے فیصلے پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

رضا الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج ٹرین میں اسکول کے بچوں کے لیے مفت سفری سہولیات سے شہر میں چلنے والی گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ میں بھی کمی آئے گی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو