ایم ڈی کیٹ: ٹیسٹنگ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم
ایم ڈی کیٹ: ٹیسٹنگ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم
قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ارکان نے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) برائے 2021 کا انعقاد کرنے والی ٹیسٹنگ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے اور معروف یونیورسٹیوں کے ذریعے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کے روز قومی اسمبلی کی پینل میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت خالد حسین مگسی نے کی، پینل نے پی ایم سی اور ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے موجودہ خدشات پر غوروفکر کیا۔
مزید پڑھیے: اسکولوں میں معذور افراد کے لیے وفاقی حکومت نیا تربیتی پروگرام بنائے گی
کمیٹی کے مطابق، ٹیسٹنگ فرم کے ذریعہ کئے گئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں تضادات کا پتہ چلا جس کے پاس اس طرح کے ٹیسٹ کرانے کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں تھا۔
کمیٹی کے مطابق، 196,000 میں سے صرف 68,000 طلباء نے ٹیسٹ پاس کیا جبکہ نجی و سرکاری میڈیکل کالجوں میں 20,000 آسامیاں دستیاب تھیں۔