پی ایم سی نے پشاور میڈیکل کالج کو ایم بی بی ایس کے لیے 150 سلاٹ دے دیئے

پی ایم سی نے پشاور میڈیکل کالج کو ایم بی بی ایس کے لیے 150 سلاٹ دے دیئے

پی ایم سی نے پشاور میڈیکل کالج کو ایم بی بی ایس کے لیے 150 سلاٹ دے دیئے

پاکستان میڈیکل کمیشن، اسلام آباد نے پشاور میڈیکل کالج (پی ایم سی) کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے 15 سالہ ترقی اور کامیابیوں کے سفر کو ایک اور اعزاز سے ہمکنار کیا ہے۔ پشاور میڈیکل کالج کے پہلے سال کے ایم بی بی ایس پروگرام میں 150 نشستوں کے سلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر سے دو سالہ ایم اے ،ایم ایس کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

اس اعزاز کی توثیق پی ایم سی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی زیرصدارت پریس بریفنگ میں کی گئی۔ جبکہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امان خان، پروفیسر ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر افتخار حسین اور پروفیسر ڈاکٹر سعید انور نے بریفنگ میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پرائم فاؤنڈیشن کے ذریعے قائم کردہ پی ایم سی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔ ڈاکٹر رحمان نے کہا کہ 10 بیچز میں 1،038 ڈاکٹرز نے پی ایم سی سے گریجویشن مکمل کی ہے، جبکہ 481 میڈیکل گریجویٹس نے ملک اور بیرون ملک ابتدائی اور طبی علوم میں پوسٹ گریجویشن کا داخلہ لیا یا اپنی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے پی ایم سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے 89.67 فیصد پرسنٹ ایج حاصل کی اور اسے جولائی 2019 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے زیر قیادت ملک گیر تشخیص اور درجہ بندی میں اے پلس (شاندار) پوزیشن حاصل ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے نجی میڈیکل کالجز میں پہلی اور صوبہ بھر کے سرکاری و نجی دونوں سطح کے کالجز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر انسٹی ٹیوٹ کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا 1000 شائقین کو ویڈیو گیمنگ اور اینیمیشن کی تربیت دینے کا اعلان

پی ایم سی کے ڈین نے کہا کہ پی ایم سی اور پی ڈی سی نے انسٹیٹیوٹ میں انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے اور گذشتہ 11 سال سے باقاعدگی سے سالانہ قومی تحقیقی میلے اور کانفرنسیں منعقد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم سی اور پی ڈی سی متعلقہ قومی ماہرین کی طرف سے تسلیم شدہ دانتوں سے متعلق موضوعات سمیت تمام ابتدائی طبی موضوعات میں دس پوسٹ گریجویٹ پروگرام (ایم فل اور ڈپلومہ) اور سات (ایم فل، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی) کی رہنمائی کررہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو