میٹرک امتحانات میں 40 فیصد مضامین میں ناکام طلباء کو پاسنگ مارکس ملیں گے، فیڈرل بورڈ
میٹرک امتحانات میں 40 فیصد مضامین میں ناکام طلباء کو پاسنگ مارکس ملیں گے، فیڈرل بورڈ
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف سیکنڈری اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کو پاسنگ مارکس یعنی رعایتی نمبر دیئے جائیں گے۔ فیڈرل بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں حصہ لینے والے سابق طلباء اور پرائیویٹ امیدوار کے طور پر امتحان دینے والے طلبا جو ایس ایس سی یا ایچ ایس ایس سی کے مضامین میں چالیس فیصد تک ناکام رہے ہیں انہیں پاسنگ مارکس سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی، وفاقی وزیرِ تعلیم
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی نئے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بورڈ کی جانب سے جاری کردہ میٹرک کے 2020 کے نتائج میں سابق اور نجی امیدواروں کو پاس نہیں کیا گیا تھا۔