پاکستان بھر میں پریپ سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات مئی سے شروع ہونگے
پاکستان بھر میں پریپ سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات مئی سے شروع ہونگے
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اسکولوں کو آن لائن کلاسز کے انعقاد پر کلاس پریپ سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔
منگل کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں مشورہ دیا گیا تھا کہ اسکولوں کو 28 اپریل تک بند رکھا جائے اور آن لائن پڑھائی کا عمل بعد میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے داخلے کے نئے شیڈول کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ کلاس ایک سے چار، چھ اور سات کے امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے، مزید یہ کہ گریڈ 9 سے 12 کے لیے تعلیمی سیشن 19 اپریل سے دوبارہ شروع ہوگا، جبکہ کلاس 9 سے 12 کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان فیڈرل ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جلد ہی ملک میں موجودہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کے ایس او پیز کے تحت اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر بچے اسکولوں میں حاضر ہوں گے۔
اسکولوں کی ٹرانسپورٹ میں صحت کی تمام مطلوبہ گائیڈ لائنز نافذ کی جائیں گی، جبکہ متعلقہ علاقوں کے افسران ایس او پیز کی تعمیل کا معائنہ کریں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی انوکھی خواہش، سر آئزک نیوٹن کے سر پر اسکارف پہنانے کی تمنا
کورونا کی تیسری لہر کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 28 اپریل تک متاثرہ شہروں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
کورونا وائرس کی صورتحال کا 28 اپریل کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ عید تک اسکول بند رہیں گے یا نہیں۔