علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: میٹرک، انٹر کے لیے داخلے کی ڈیڈلائن میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: میٹرک، انٹر کے لیے داخلے کی ڈیڈلائن میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: میٹرک، انٹر کے لیے داخلے کی ڈیڈلائن میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے سیمسٹر برائے بہار 2022 کے پہلے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

یونیورسٹی کے حیدرآباد کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر نیاز علی نے منگل کے روز اس خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کی درخواست پر میٹرک اور انٹر (فیز ون) کے داخلوں کی تاریخ میں 21 مارچ تک توسیع کی تھی۔
اس سہولت کے تحت داخلہ کے خواہشمند طلباء کو باقاعدہ داخلہ فیس کے ساتھ لیٹ فیس کی مد میں 500روپے کی اضافی رقم ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید معلومات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے مختلف شہروں میں قائم کردہ پوائنٹس یا آٹو بھان روڈ لطیف آباد کے ریجنل آفس سے دفتر کے فون نمبر 022-9330052 پر رابطہ کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی مقررہ مقامات پر فارم کی وصولی جاری رہے گی۔ طلباء آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی جمع کر سکتے ہیں، جس کا لنک ذیل میں دیا گیا ہے۔

www.aiou.edu.pk

اس سے قبل علامہ اقبال اوپن ہیونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 مارچ تھی۔ تاہم، ملک بھر میں بہت سے طلباء مختلف وجوہات کی بناء پر ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی نے داخلہ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو