کے پی کے کی 8 یونیورسٹیز جو بغیر وی سیز کے چل رہی ہیں
کے پی کے کی 8 یونیورسٹیز جو بغیر وی سیز کے چل رہی ہیں
کے پی کے کی بنا وی سی کے چلنے والی یونیورسٹیز کے معاملے پر توجہ دلائو نوٹس جمعرات کے روز کے پی کے اسمبلی میں جمع کرایا گیا۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کے بینچوں کی جانب سے آٹھ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کئی ماہ سے وائس چانسلرز کے بغیر کام کررہی ہیں۔
اس سلسلے میں اے این پی کے رہنما خوش دل خان کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مردان میں واقع عبد الولی خان یونیورسٹی، پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی، بنوں یونیورسٹی، فاٹا یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، کوہاٹ یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور نوشہرہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلرز کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 4 ستمبر 2020 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا